پی آئی اے کا یوم آزادی کے دن نئی پریمیئر سروس شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے کا طیارہ فائل فوٹو پی آئی اے کا طیارہ

ملک کی قومی ائر لائن پی آئی اے نے یوم آزادی کے دن چودہ اگست سے پریمیئر سروس شروع کرنے کا اعلان کیاہے اور اس نئی سروس کے لیے چار طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین اعظم سہگل کا کہنا تھا کہ نئی سروس کے لیے پی آئی اے چار نئے طیارے ویٹ لیز یعنی عملے کے بغیر حاصل کر رہی ہے جن سے پی آئی اے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔

پی آئی اے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ نئ پریمیئر سروس کے تحت مسافروں کو سفر کی بہتر سہولت ملے گی، طیارے بھی ہم کوشش کر رہے ہیں نئے حاصل کریں جو لیز پر ہوں گے۔

چیئر مین پی آئی نے عوامی شکایت دور کرنے کے لیے بتا یا کہ پی آئی اے کے مسافروں کو پی آئی اے عملے خصوصاً کیبن کے عملے سے شکایت رہتی ہیں کہ ان کا رویہ غیر پیشہ ورانہ ہوتا ہے جس کےلیےقومی ائرلائن نے عملے کے لیے تین ہفتے کی تربیت کا اہتمام کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store