دنیا کی دولت پر ایشیائی کروڑپتی افراد کا راج

تجارت فائل فوٹو تجارت

فنانس کمپنی کیپ جیمینی نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کی دولت ایشیا کے کروڑ پتی افراد کا راج ہے، 2015 میں چین اور جاپان کے کروڑ پتی افراد کی دولت میں دس فیصد اضافہ ہوا۔

دولت میں ایشیا والے امریکیوں سے آگے فنانس کمپنی کیپ جیمینی نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کی دولت پرایشیا کے کروڑ پتیوں کا راج ہے۔

کمپنی کے مطابق 2015 میں میں چین اور جاپان کے کروڑ پتی افراد کی دولت میں دس فیصد اضافہ ہوا اور اب انکی دولت 600 کھرب ڈالر تک جاپہنچی ہے۔

شمالی امریکا کے کروڑ پتی افراد کے پاس 160 کھرب ڈالرز کے اثاثے ہیں جب کہ ایشیا کے کروڑ پتی افراد کے پاس 174 کھرب ڈالرز کے اثاثے ہیں۔

امریکا اب بھی کروڑ پتی افراد کی تعداد کے لحاظ سے45,450,00 افراد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، لیکن امریکا کے بازارِ حصص کی بری کارکردگی کی وجہ سے شمالی امریکا کے کروڑ پتی ایشیائی کروڑ پتی افراد کے سامنے بے اثر ہو گئےہیں۔

install suchtv android app on google app store