آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آزاد کشمیر بجٹ فائل فوٹو آزاد کشمیر بجٹ

وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تہتر ارب روپے کا بجٹ پیش کرینگے، ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں دو ہزار نوجوانوں کو مائیکرو فنانسنگ سے روزگار فراہم کیاجائے گا۔

آزاد کشمیر کا نئے مالی سال دوہزار سولہ اور سترہ کا تہتر ارب روپے کا بجٹ وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر آج پیش کرینگے۔

آزادکشمیر کے گزشتہ مالی سال میں بجٹ کا کل حجم اڑسٹھ ارب روپے تھا، جس میں پانچ ارب روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے اکسٹھ ارب اور ترقیاتی اخراجات کے لئے بارہ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں دو ہزار نوجوانوں کو مائیکرو فنانسنگ سے روزگار فراہم کیاجائے گا۔

صحت کے شعبے کیلئے اکتالیس کروڑ ، سیاحت کے لئے سولہ کروڑ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے بارہ کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال میں آزاد کشمیر حکومت نے ترقیاتی بجٹ کے تحت ایک سو انیس منصوبے مکمل کرناتھے، تاہم ننانوے منصوبے ہی مکمل کئے جا سکے ہیں۔

نئے مالی سال میں آزاد کشمیر حکومت اپنے ذرائع سے نو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بھی مکمل کرے گی۔

install suchtv android app on google app store