اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پونے2 ارب روپے رمضان پیکیج کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پونے2 ارب روپے رمضان پیکیج کی منظوری دیدی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پونے2 ارب روپے رمضان پیکیج کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نےرمضان کے دوران عوام کو سستی اشیا کی فراہمی کیلئے خصوصی پیکیج کی منظوری دیدی۔ عوام کوبائیس اشیاء پر ایک ارب پچھترکروڑ روپے کاریلیف فراہم کیاجائےگا۔

ای سی سی کا اجلاس گزشتہ روز وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں ایک ارب پچھتر کروڑ روپے مالیت کے خصوصی رمضان پیکیج کی منظوری دی گئی۔

پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں چار روپے سے پچاس روپے تک ریلیف کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایاگیا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر عوام کو ستائیس اپریل سے سستے داموں بعض اشیا کی فراہمی آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

 رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو ایک ہزار اشیا پر پانچ سے دس فیصد کا ریلیف بھی دیا جائےگا۔

install suchtv android app on google app store