گزشتہ مالی سال میں بجلی کے غیراداشدہ بلوں میں 120ارب کا اضافہ

نیپرا فائل فوٹو نیپرا

نیپرا نے اسٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ دوہزار پندرہ جاری کردی۔ گذشتہ سال بجلی تقسیم کارکمپنیوں کےنقصانات میں خاص کمی نہیں ہوئی جبکہ مالی سال کےدوران بجلی کےعدم ادا بلوں میں ایک سو بیس ارب روپےکا اضافہ ہوا۔

نیپرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بجلی تقسیم کار کمپنی کی بل وصولیاں بڑھانےاورتکنیکی معاملات میں کارکردگی خراب رہی جبکہ گذشتہ مالی سال کےآخرتک عدم ادا بلوں کا حجم چھ سو تینتس ارب روپےسےتجاوز کرگیا۔ زرعی ٹیوب ویلوں کےعدم ادا بل بھی گردشی قرض میں اضافےکا باعث بنے۔

رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی کارکردگی پرتحفطات کا اظہارکرتےہوئےکہا گیا ہےکہ کےالیکٹرک کوترسیل اورتقسیم کےنظام میں بہتری کیلئےفوری طورپرکثیرسرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ وفاقی حکومت سندھ اورآزادکشمیرکےمحکموں سے بلوں وصولیاں بڑھانےکیلئے طریقہ کاروضع کرے۔

بہترلوڈ مینجمنٹ پالیسی کےباعث گذشتہ سال کےدوران عوامی احتجاج میں کمی دیکھنےکوآئی دوہزارپندرہ کےدوران شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ چھ گھنٹےرہ گئی جودوہزارتیرہ میں بارہ گھنٹےتھی صنعتی شعبےکوبجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی گھریلواورکمرشل صارفین کیلئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جون دوہزارسترہ تک آٹھ ہزارمیگاواٹ سسٹم میں شامل ہوگی۔

install suchtv android app on google app store