وزارت پانی و بجلی کی تھر میں 330 میگاواٹ کے دو منصوبوں کی منظوری

وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف فائل فوٹو وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف

وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران پر جلد از جلد قابو پانے کی خاطر بجلی کی پیداوار کے طویل اور قلیل مدتی منصوبوں پر تیزی سے کام کررہے ہیں تھر میں 330 میگاواٹ کے دو منصوبوں کی منظوری ، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کہتے ہیں زیادہ توجہ متبادل توانائی کے منصوبوں پر ہے۔

وزارت پاونی و بجلی کے جاری اعلامیے کے مطابق پرائیوٹ پاور اینڈ انفرا اسٹریکچر بورڈ نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

دونوں منصوبے سندھ میں تھر کے مقام پر لگائیں جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران پر جلد از جلد قابو پانے کی خاطر بجلی کی پیداوار کے طویل اور قلیل مدتی منصوبوں پر تیزی سے کام کررہے ہیں۔

زیادہ توجہ شمسی توانائی ، پن بجلی اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں پر ہے۔

سال 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

واضع رہے کہ اس وقت پرائیوٹ پاور اینڈ انفرا اسٹریکچر بورڈ ملک میں جاری 11000 میگاواٹ کے منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store