پاک چین کوریڈورمنصوبے میں ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دینگے: احسن اقبال

احسن اقبال فا ئل فوٹو احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چائنا کوریڈور منصوبے میں ایک انچ زمین بھی کسی کے حوالے نہیں کی جائے گی، منصوبے سے متعلق تنقید بلاجواز اور نامناسب ہے۔

مقامی ہوٹل میں منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، منصوبے کے تحت رواں سال 28 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 46ارب ڈالرکےخطیر منصوبے میں پاکستان کے تمام ریجن سے منسلک کریں گے،جبکہ رواں سال گوادر کو کوئٹہ اور خضدار سے منسلک کردیا جائے گا،دسمبر دوہزار سولہ کے بعد کوئی بھی کارگو کوئٹہ سے خضدار جاسکے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ منصوبے میں کے پی کےکوحصہ نہ ملنے کی باتیں پروپیگنڈا کےسوا کچھ نہیں، منصوبے میں سب سےزیادہ سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں کی جارہی ہے ۔

 

install suchtv android app on google app store