پاکستان،ایران سے 75 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کرے گا

پاکستان،ایران سے 75 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کرے گا فائل فوٹو

صدر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ ہر ماہ تقریبا 6 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی جائے گی۔

ایران سے ایک سال کے دوران 75 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی جائے گی ، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن اور نیشنل ایرانین کمپنی کے درمیان معاہدے طے پا گیا ۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے تاریخ رقم کردی ایران سے بین الاقوامی پابندیاں ختم ہونے بعد ایل پی جی درآمدات کا پہلا معاہدہ طے کر لیا گیا ہے۔

معاہدے کے نتیجے میں ہر ماہ تقریبا 6 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی جائے گی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکر کے مطابق ایل پی جی کو مقامی مارکیٹ کی قیمتوں کے حساب سے ہی فروخت کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی درآمدات سے ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کچھ حد تک ضرور مدد ملے گی۔

install suchtv android app on google app store