پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے میں مثالی ماحول ہے: وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف پی آئی ڈی وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی مراعات پر مبنی شفاف پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی تاجروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں VIMPLELCOM کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Jean Yves Cahrlier سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی واضح پالیسیوں کی وجہ سے خصوصاً ٹیلی کام کے شعبے میں انقلاب آگیا ہے اور حال ہی میں تھری جی اور فور جی کا کامیاب آغاز اس کا ثبوت ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ حکومت ملک کے دوردراز علاقوں میں زیادہ سے زیادہ رسائی کیلئے ٹیلی کام کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے میں مثالی ماحول ہے کیونکہ ملک میں بڑی تعداد میں موبائل فون صارفین موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت واضح اور شفاف تجارتی پالیسیوں پر یقین رکھتی ہے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ملک میں تجارتی مواقع سے مستفید ہونے کی ترغیب دی جاسکے۔

Jean Yves Charlier نے موجودہ حکومت کی تاجر دوست پالیسیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پورے خطے میں سے پاکستان میں ٹیلی مواصلات کا استعمال سب سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پسندیدہ ملک بن گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store