حکومت کا دسمبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ دسمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں جائیں گئیں، جب کہ مختلف اشیاء پر نئے ٹیکس اورکسٹم ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 56 روپے 32 پیسے ہوگی، جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 36 پیسے کم ہوگی، لائٹ ڈیزل کی قیمت 53 روپے 23 پیسے ہوگی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت 76 روپے 26پیسے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے قبل پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پانچ پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی، دوسری جانب ڈیزل کی قیمت بھی برقرار رہے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے بچانے کیلئے پیٹرول سستا نہیں کیا جا رہا، نئی ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹیز کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرعام آدمی کے استعمال کی اشیاپرٹیکس نہیں لگائیں گے، امپورٹیڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے، جب کہ 800 سے 1000سی سی تک کی کاروں پرڈیوٹی میں ردوبدل نہیں کیاگیا،

ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام سیکٹر پربھی ریگولیٹری ڈیوٹی نہیں لگائی گئی، حکومت پاکستان نے 313 اشیاکی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی ہے، جب کہ 289 امپورٹڈ آئٹم پر پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائی ہے، دہی، مکھن، ڈیری اشیا، پنیر ،قدرتی شہد، انناس، امرود، آم، مالٹا کی درآمد، گاڑیوں کی امپورٹ سمیت 313 اشیاکی درآمد پر 10فیصدریگولیٹری ڈیوٹی عائدکی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store