حکومت عوام کیساتھ ہاتھ کرگئی،پیٹرولیم مصنوعات پرصرف3روپے کمی

حکومت عوام کے ساتھ ہاتھ کر گئی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں ساڑھے سات روپے کی بجائے صرف تین روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔

عوام کے ساتھ دھوکا ہوگیا، اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے پچاس پیسے فی لیٹر تک کمی کی سمری وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم کو بجھوائی تھی مگر آج وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اوگرا کی سفارش کو نظرانداز کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل سمیت تمام پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں صرف تین روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے فی لیٹر کمی کا نوٖٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ تین روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 73 روپے 76 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 82 روپے پانچ پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، لائٹ ڈیزل تین روپے کمی کے بعد 53 روپے 59 پیسے لیٹر ہو گیا ہے ، مٹی کے تیل کی قیمت 57 روپے 11 پیسے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت 79 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store