حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں تین روپے تین پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے تین پیسے کمی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 16 پیسے کمی کی سمری بھجوائی گئی تھی لیکن صرف تین روپے تین پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہو گا۔

install suchtv android app on google app store