پاکستان چین کا اقتصادی راہداری منصوبے پر جلد عملدر آمد پر اتفاق

پاکستان اور چین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبہ پر جلد عمل درآمد دونوں ملکوں کی اولین ترجیح ہے۔

یہ اتفاق رائے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاک چین سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں ہوا۔

پاکستان کی طرف سے قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے اور چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ LIU JIANCHAO نے کی۔

فریقین نے پاک چین دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلوئوں کاجائزہ لیا۔

اس سے پہلے چین کے وفد نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔

install suchtv android app on google app store