پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 33 پیسے تک کی کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 33 پیسے تک کی کمی فائل فوٹو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 33 پیسے تک کی کمی کا امکان ہے۔

اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھج دی ہے۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 69 پیسے ، ڈیزل 5 روپے 48 پیسے، مٹی کے تیل میں 6 روپے 33 پیسے ، لائٹ سپیڈ ڈیزل میں 6 روپے 33 پیسے جبکہ ایچ او بی سی میں 1 روپے کمی تجوزی دی گئی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے سمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول 75 روپے 10 پیسے، ڈیزل 81 روہے 63 پیسے ، مٹی کا تیل 58 روپے 61 پیسے جبکہ ایچ اور بی سی کی نئی قیمت 82 روپے 81 پیسے ہو جائے گی۔

install suchtv android app on google app store