سونا 43 ہزار600 روپے فی تولہ ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 44 ہزار 250 روپے سے کم ہو کر43 ہزار 600 روپے ہو گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 44 ہزار 250 روپے سے کم ہو کر43 ہزار 600 روپے ہو گئی۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہو گیا اور ایک تولہ سونے کی قیمت 44 ہزار روپے سے گھٹ کر 43 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی اونس سونا 1102 ڈالر سے کم ہو کر1080 ڈالر پر آگیا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 650 روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور راولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 44 ہزار 250 روپے سے کم ہو کر 43 ہزار 600 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 557 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 37 ہزار 371 روپے پر آگئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 620 روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔

install suchtv android app on google app store