دنیا کے6 بڑے بینکوں پر زرمبادلہ میں مصنوعی اتار چڑھاو کے الزامات

دنیا کے6 بڑے بینکوں پر زرمبادلہ میں مصنوعی اتار چڑھاو کے الزامات فائل فوٹو

دنیا کے چھ بڑے بینکوں پر زرمبادلہ میں مصنوعی اتار چڑھاو کے الزامات کے تحت تقریبا چھ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ان بینکوں میں جے پی مورگن، سٹی گروپ، بارکلیز، رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ، بینک آف امریکا اور یو بی ایس شامل ہیں۔ جے پی مورگن، سٹی گروپ، بارکلیز، رائل بینک آف سکاٹ لینڈ نے امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل ریرزو کی جانب سے عائد کردہ الزامات قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جبکہ یو بی ایس پر شرح سود میں گڑبڑ کرنے کا الزام ہے، جو اس نے قبول کیا ہے۔

سب سے زیادہ 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا جرمانہ بارکلیز بینک پر عائد کیا گیا ہے کیونکہ اس نے برطانیہ، امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے حکام سے تفتیش میں تعاون نہیں کیا تھا۔امریکی فیڈرل ریزرو نے بینک آف امریکا کو بھی زرِ مبادلہ کے سلسلے میں بدعنوانی پر 25 کروڑ ڈالر کا جرمانہ کیا ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ 2007 سے پانچ سال تک تقریبا روزانہ زرِمبادلہ کا کاروبار کرنے والوں نے شرح تبادلہ کو اپنے مفاد میں طے کرنے کے لیے ایک نجی الیکٹرانک چیٹ روم کا استعمال کیا۔ان کا کہنا ہے،ان بینکوں کی حرکت سے دنیا بھر میں ان گنت صارفین، سرمایہ کاروں اور اداروں کو نقصان ہوا۔

install suchtv android app on google app store