امریکی بینک پی آئی اے کو ساڑھے 5 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

امریکہ کا ایکسپورٹ امپورٹ بنک امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے ذریعے پی آئی اے بوئنگ جہازوں کے انجن کی مرمت کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

اس سلسلے میں بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کا باقی دنیا سے رابطہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔

تقریب میں دوسروں کے علاوہ وزیرخزانہ اسحق ڈار چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسمعیل اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ریٹائرڈ کیپٹن سجاعت عظیم بھی موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store