تنخواہوں میں اضافہ، بجلی سبسڈی کم ، بجٹ حکمت عملی تیار

آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پیشن میں پانچ سے دس فیصد تک اضافے کا امکان ہے، وزارت خزانہ نے آئندہ بجٹ کا اسٹریٹجی پیپر تیار کرلیا ہے۔

وزارتِ خزانہ زرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حکمت عملی پیپر تیار کر لیا گیا ہے، جس کو آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اعداد وشمار کے مطابق وفاق کے بجٹ کا حجم اکتالیس کھرب روپے کے لگ بھگ ہوسکتا ہے، آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے پانچ سو پچھتر ارب روپے،دفاعی بجٹ سات سو ستر ارب اور وزارتوں، محکموں کا بجٹ دو سو تیرانوئے ارب روپے تک مختص کئے جانے کا امکان ہے ۔

آئندہ مالی سال میں سبسڈی کیلئے ایک سو پچاس ارب روپے مختص کئے جانے کاامکان ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے حکومت نے محصولات کا ہدف انتیس کھرب روپے،مالیاتی خسارہ چار اعشاریہ ایک فیصد کرنے پرلانے کا ہدف مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے تیرہ سو ارب روپے رکھے جائیں گے

install suchtv android app on google app store