پنجاب کے پچھلے تین بجٹ میں بچے نظرانداز

حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے تین مالی سالوں کے لیے پنجاب کے بجٹ میں بچوں کی بہبود کے لیے دوستانہ نہیں تھے۔ بچوں کے لیے مؤثر بجٹنگ پر اس طرز کی رپورٹ پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے۔

منصوبہ بندی اور ترقیاتی بورڈ کے چائلڈ بیورسیل نے یونیسیف کے تعاون سے تیار کی ہے۔ بچوں کے لیے مؤثر بجٹنگ کی اس رپورٹ میں مالی سال 2011-12ء، 2012-13ء اور 2013-14ء کے ترقیاتی اور غیرترقیاتی بجٹ کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگراموں میں بچوں کے لیے مختص کی جانے والی رقوم کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

اگرچہ 2011ء سےپبلک فنڈز کے ذریعے مختص کی جانے والی رقوم میں بچوں کی سرگرمیوں کے لیے مختص رقم کے اندر برائے نام اضافہ ہوا ہے، تاہم یہ رجحان اس لیے مثبت نہیں ہے، کیونکہ مختص کی جانے والی کل رقم میں وقت کے ساتھ ساتھ ایک حد تک کمی آئی ہے۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ غیرترقیاتی بجٹ میں بچوں کے حق میں یہ تناسب کسی حد تک کم ہے، ترقیاتی بجٹ میں بچوں کی بہبود کے لیے مختص کی گئی رقوم تقریباً چالیس فیصد ہے۔ تاہم براہ راست مختص کی جانے والی رقوم کے سب سے بہتر اثرات پڑتے ہیں، جو کل رقم کا نصف سے بھی کم ہے۔

غیرترقیاتی بجٹ میں بچوں کے لیے بطور خاص مختص کی جانے والی رقوم کا حساب لگا کر یہ رپورٹ براہ راست ادائیگی کا صرف 0.2 فیصد ہی تلاش کرسکی ہے۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2011-12ء سے 2013-14ء کا حوالہ دیتے ہوئے اس کا کہنا ہے کہ تعلیم کے لیے مختص کیے جانے والے حصے میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا، لیکن ترقیاتی پروگرام اور سماجی شعبوں میں مختص کیے جانے والے کل حصہ میں کمی آئی ہے۔

تاہم پچھلے کئی سالوں میں تعلیم کو مفت بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے لیے بجٹ کے ذریعے فنڈز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

سماجی شعبوں کے لیے مختص کی جانے والی رقم میں صحت کے شعبے کا حصہ تعلیم کے لیے مختص رقم کے حصے سے کم ہے۔

تعلیم اور صحت کے علاوہ دیگر شعبوں میں مختص رقوم کا تجزیے سے بچوں کی بہبود کے لیے بجٹ کی کل ادائیگی کا بہت مختصر حصہ پایا گیا۔

تین مالی سالوں کے دوران ترقیاتی بجٹ میں بچوں کے لیے براہِ راست مختص کی جانے والی رقوم کا حصہ تقریباً پندرہ فیصد اور غیرترقیاتی بجٹ میں صرف چار فیصد تھا۔ بچوں کے لیے مختص کی جانے والی رقوم کے اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔

سماجی شعبوں میں وسائل کی تخصیص اور بچوں کی بہبود کے لیے مثبت اقدامات کی سفارش کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کے حصول کے لیے ایک سازگار ماحول تیار کرنے کا مطالبہ کیا، جس میں بالواسطہ طور پر بچوں کو براہ راست متاثر کرنے والے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری شامل ہے۔

install suchtv android app on google app store