کراچی ایک بار پھر دنیا کا سستا ترین شہر قرار

کراچی کراچی

برطانوی جریدے نے ایک بار پھر کراچی کو دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار دے دیا ہے۔

دنیا کے مختلف شہروں سے متعلق رپورٹ شائع کی جس میں 133 شہروں کا سروے کیا گیا جب کہ رپورٹ میں بنیادی سہولیات، روز مرہ کی اشیائے ضرورت سمیت تمام چیزوں کی قیمتوں کی بنیاد پر شہروں کی درجہ بندی کی گئی جس کے بعد جریدے نے اپنی رپورٹ میں کراچی کو دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار دیا ہے جبکہ بھارتی شہر بنگلور، وینزویلا کا شہر کراکس اور بھارت کے ہی مزید دو شہر ممبئی اور چنئی بالترتیب سستے شہروں کی فہرست میں موجود ہیں۔

جرید نے اپنی رپورٹ میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سنگاپور کو دنیا کا مہنگا ترین شہر بتایا ہے جب کہ اس کے بعد مہنگے شہروں میں فرانس کا دارالحکومت پیرس، ناروے کا دارالحکومت اوسلو، سوئس شہر زیورخ اور آسٹریلیا کا سڈنی بالترتیب شامل ہیں۔

جریدے میں بتایا گیا ہے کہ سنگاپور میں بنیادی ضرورت اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں نیورک سے بھی 11 فیصد مہنگی ہیں جب کہ ملبوسات کو 50 فیصد سستا بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی جریدے نے سال 2011 اور 2012 میں بھی کراچی کو دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار دیا تھا جب کہ 2014 میں کراچی کا اس حوالے سے دوسرا اور بھارتی شہر ممبئی کا پہلا نمبر تھا۔

install suchtv android app on google app store