پیٹرول، سی این جی سے سستا، آٹھ روپے کمی کا اعلان

 پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان

وزیر اعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں8 سے 12 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول، سی این جی سے بھی سستا ہو گیا۔

لاہور میں پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپ 99 پیسے کمی کا اعلان کیا ۔جس کے  بعد پیٹرول کی نئی قیمت 70روپے 29 پیسے  ہو گئی ہے۔

یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پیٹرول کی قیمت سی این جی سے بھی کم ہو گئی ہے۔ جبکہ  وزیر اعظم نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے۔۔۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 11 روپے 82 پیسے۔۔۔ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعظم  کا کہنا  ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا اور اس سے کاشتکاروں کو زیادہ فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے موثر اقدامات کریں۔ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن گزشتہ مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں پیٹرول کے بحران نے جنم لیا تھا۔

install suchtv android app on google app store