نیپرا نے بجلی دو روپے ستانوے پیسے فی یونٹ سستی کر دی

نیپرا نے بجلی دو روپے ستانوے پیسے فی یونٹ سستی کر دی فائل فوٹو

نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی دو روپے ستانوے پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، جنوری کے بلوں میں کراچی کے علاوہ ملک بھر کے بجلی صارفین کو سترہ ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد میں ہوئی، نیپرا نے نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو روپے ستانوے پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی ۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔ جنوری کے بلوں میں کراچی کے علاوہ ملک بھر کے بجلی صارفین کو سترہ ارب روپے کا ریلیف ملے گا ۔ نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق پچاس یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store