پاکستانی سکوک بانڈز کی 9 سال بعد عالمی مارکیٹ میں واپسی، یوروسے زیادہ پذیرائی

پاکستانی سکوک بانڈز کی 9 سال بعد عالمی مارکیٹ میں واپسی، یوروسے زیادہ پذیرائی فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے 9 سال بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز جاری کردیے ہیں جنھیں یوروسے زیادہ پذیرائی ملی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے دبئی اور لندن سمیت دیگر ممالک میں ان سکوک بانڈز کی فروخت کے لئے روڈ شوز کئے جس کے نتیجے میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے 30 کروڑ ڈالر کے سکوک بانڈز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی  لیکن حکومت پاکستان نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی پیش کشوں میں سے ایک ارب ڈالر کی پیش کشں منظور کی ہیں۔ اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوجائے گا اور روپے کی قدر میں بہتری آئے گی جب کہ حکومت کو غیرملکی قرضوں کی ادائیگی میں 5 ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔

install suchtv android app on google app store