پنجاب میں موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین بھی گیس لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیلیں گے

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے پنجاب کے گھریلو صارفین کو سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کی ''نوید'' سنا دی، ایل این جی آنے تک سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس نہیں ملے گی، ایل پی جی کی قیمت آئندہ حکومت کنٹرول کرے گی، وزیراعظم نے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بریفنگ اور میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ جب تک ایل این جی نہیں آتی گیس شارٹ فال کا سامنا رہے گا تاہم حکومت کوشش کررہی ہے کہ گھریلو صارفین لوڈشیڈنگ سے کم سے کم متاثر ہوں، ان کا کہنا تھا ایل این جی پیٹرول سے 35 فیصد سستی ہوگی۔

سیکریٹری پیٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا ایل پی جی سستی کرنے کی سمری سی سی آئی کو بھجوا دی گئی ہے، گیس کنکشنز پر پابندی ختم ہونے پر پرانے منصوبے مکمل کئے جائیں گے، اوگرا نئی اسکیموں کے اجراء کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ کرے گا۔

install suchtv android app on google app store