وینزویلا میں پٹرول کی قیمت دنیا بھر میں سب سے کم، سعودی عرب دوسرے نمبر پر

حال ہی میں ایک برطانوی کمپنی نے اپنے سر وے میں انکشاف کیا ہے کہ ونیزویلا دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں تیل کی قیمت دنیا بھر میں سب سے کم ہے۔

نجی کمپنی سٹیولے ہیڈ کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق عرب ممالک میں تیل کی قیمت پانی اور سوڈے کی بوتلوں سے بھی کم ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وینزویلا میں ایک گیلن (تقریباً پونے چار لیٹر) پٹرول کی قیمت 0.18 ڈالر (18 روپے پاکستانی) ہے یعنی ساڑھے چار وپے فی لیٹر۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے نمبر پر سعودی عرب ہے جہاں ایک گیلن پٹرول کی قیمت 0.48 ڈالر (48 روپے پاکستانی) یا 12 روپے فی لیٹر ہے۔تیسرے نمبر پر بحرین ہے، جہاں تیل کی قیمت 0.8 ڈالر (80 روپے پاکستانی) یا 20 روپے فی لیٹر، کویت میں 0.84 ڈالر (84 روپے پاکستانی) یا 21 روپے فی لیٹر،قطر میں 0.91 (91 روپے پاکستانی) یا 23 روپے فی لیٹراو رعمان میں 1.22 (122 روپے پاکستانی) یا 30 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ناروے میں تیل کی قیمت دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے یعنی 9.88 ڈالر کی گیلن (988 روپے پاکستانی) ہے یعنی 222 روپے فی لیٹر کے حساب سے پٹرول فروخت کیا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store