حکومت کا تیل مصنوعات 14 روپے فی لیٹر تک سستی کرنے کا فیصلہ

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد حکومت نے تیل مصنوعات چودہ روپے فی لیٹر تک سستی کرنے کا اُصولی فیصلہ کر لیا۔

عالمی منڈی میں مسلسل پانچ ماہ سے گرتی قیمتوں کے بعد اب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قابل ذکر کمی کرنے کا اشارہ دے دیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات زیادہ سے زیادہ چودہ روپے فی لیٹر سستی کرنےکی سمری تیار کرلی گئی ہے، جس میں پیٹرل 9 روپے بیاسی پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔

ہائی اوکٹین کی قیمت میں چودہ روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے17 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے، مٹی کا تیل 7 روپے 62 پیسے اور لائٹ ڈیزل 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔

install suchtv android app on google app store