نیپرا نے بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی File Photo

حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی ، نیپرا نے بجلی باون پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔ حکومت نے اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے ستائےعوام پر نیا بوجھ ڈال دیا۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اضافے کا اطلاق 50 یونٹ والے گھریلو صارفین اور کراچی الیکٹرک پر نہیں ہوگا ۔ حکومت نے اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام پر نیا بوجھ ڈال دیا ہے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اسلام آباد میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی باون پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کے مطابق ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ ستمبرمیں مجموعی طور پر 8 ارب 93 کروڑ49 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر اسلام آباد میں سماعت کی۔ سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کے مطابق ستمبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

ستمبر میں مجموعی طور پر 8 ارب 93 کروڑ 49 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ۔ ستمبر میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 60ارب 53 کروڑ 82لاکھ روپے رہی۔ حکام کے مطابق ٹرانسمیشن لاسز کی مد میں 37 کروڑ روپے مالیت سے زائد بجلی ضائع ہوئی، اضافے کا اطلاق 50یونٹ گھریلو صارفین اور کراچی الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store