پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں نو ڈالر فی بیرل تک کمی ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے ، ایچ او بی سی 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری انتیس اکتوبر کو حکومت کو ارسال کرے گا ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store