قومی بچت کی کچھ سکیموں کے شرح منافع میں یکم اکتوبر سے اضافہ کر دیا گیا

حکومت کی جانب سے قومی بچت کی کچھ سکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح کو بڑھا دیا گیا ہے، پنشنرز اور بیواﺅں کے لیے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق غریب عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کی خاطر حکومت کی جانب سے قومی بچت کی کچھ سکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح یکم اکتوبر سے بڑھا دی گئی ہے۔

سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع اعشاریہ 5 فیصد اضافے سے 11 اعشاریہ 9 فیصد، ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع اعشاریہ 49 فیصد اضافے سے 12 اعشاریہ 75 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع اعشاریہ 42 فیصد اضافے کے ساتھ 12 اعشاریہ 3 فیصد کردیا گیا۔

اسکے علاوہ کمرشل بینکوں میں موجود سیونگ اکاﺅنٹس پر منافع اعشاریہ 45 فیصد اضافے سے 8 اعشاریہ 2 فیصد کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store