کراچی: بنیادی شرح سود کو 10فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق بنیادی شرح سود کو دس فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرہ نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال بہتری کی جانب گامزن ہے، مالی سال دو ہزار چودہ- پندرہ کے آغاز سے اب تک ملک کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت سے متعلق مثبت اشاروں کی ایک بڑی وجہ فارن ایکس چینج مارکیٹ میں استحکام ہے جس کی بدولت زر مبادلہ کے ذخائر جولائی کے وسط تک نو. چار ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ حکومتی قرضوں میں بھی کمی آئی ہے، مالی سال دو ہزار چودہ - تیرہ کے درمیان حکومت نے بینکوں سے 1446 ارب روپے کے قرض لیے جبکہ رواں مالی سال میں حکومت نے صرف تین سو تین ارب روپے کے قرض لیے، دوسری جانب کنزیومر پرائس انڈیکس(سی پی آئی) مسلسل دوسرے مالی سال بھی سنگل ڈیجٹ یعنی آٹھ . چھ فیصد براقرار رہا ہے جبکہ امید کی جارہی ہے کہ یہ مزید کم ہوکر سات.پانچ فیصد تک پہنچ جائے گا

install suchtv android app on google app store