بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری

نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے بجلی کی قیمت فی یونٹ تینتالیس پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کے مطابق جولائی میں 10 ارب 23 کروڑ 27 لاکھ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کی گئی جس پر مجموعی فیول لاگت 76 ارب 72 کروڑ 41 لاکھ روپے آئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل سے پیداوار پر فیول لاگت 20 روپے87 پیسے فی یونٹ جبکہ فرنس آئل سے 15 روپے 94 پیسے فی یونٹ رہی، 50 یونٹ گھریلو اور کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ادھر پشاور، فیصل آباد اور ملتان میں لوڈشیڈنگ اور زائدبلنگ کے ستائے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بلوں کی کاپیاں جلا دیں۔

پشاور کے علاق نوتھیہ کے مکینوں نے لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں کے خلاف سنہری مسجد روڈ کو ایک طرف سے بند کرکے سول نافرمانی تحریک پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیصل آباد اور ملتان میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر اور بل جلا کر اپنی بھڑاس نکالی۔احتجاج کے باعث سڑکوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

install suchtv android app on google app store