کراچی اسٹاک ایکسچینج: مندی کے رجحان میں کمی

Stock Exchange Stock Exchange

چند روز سے جاری مندی کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 400 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29 ہزارکی سطح عبور کرگیا ہے۔

جمعرات کو ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کی کمی سے 100 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ستر پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 101 روپے 10 پیسے ہو گئی تھی۔

ملک میں جاری سیاسی بحران اور حکومت کو لاحق خطرات کا اثر کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑا تھا، اورگزشتہ کئی روز سے مندی کی صورتحال دیکھی جارہی تھی۔

تاہم آج ہفتے کے چوتھے روز مندی کا یہ تسلسل ٹوٹا ہے اور کراچی اسٹاک ایکسچینج میں قدرے استحکام نظر آرہا ہے، جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store