بینکوں کو عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم سروس بحال رکھنے کی ہدایت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام بینکوں کو عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم سروس بحال رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے حکم کے مطابق اے ٹی ایم مشینیں استعمال کرنے والے بینکوں کے کھاتہ داران کو عید کے ایام میں رقم نکلوانے میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے وہ اپنی خراب اے ٹی ایم مشینیں ہر حالت میں ٹھیک کروائیں لوگوں کا ہے کہناکہ عید کی تعطیلات میں اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی ختم ہوجاتی ہے جبکہ کئی مشینیں آؤٹ آف آرڈر بھی ہوجاتی ہیں جس کے باعث انھیں عید کے ایام میں سخت پریشانی کاسامنا کرناپڑتا ہےاور انہیں اپنے اہم معمولات کی سرانجام دہی میں بھی سخت دشواری پیش آتی ہے۔

install suchtv android app on google app store