کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی دیکھی گئی ،، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس  میں  تین سو ستاسی   پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی   روزکراچی اسٹاک ایکسچینج میں  زبردست تیزی کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 387پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ان پوائنٹس  کے اضافہ کے بعد 100 انڈیکس 29 ہزار 705 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس میں 224 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،کے  ایس ای تھرٹی انڈیکس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،کے ایم آئی تھرٹی انڈیکس میں 666پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے دوران9کروڑ 10لاکھ 80 ہزار680 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6 ارب 74 لاکھ  روپے سے زائد رہی ،کاروبارکے دوران کل 322 کمپنیوں کے حصص میں خریدو فروخت ہوئی جن میں سے 90 کمپنیاں ایسی تھیں جن کے  شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ،90 میں اضافہ ہوا جبکہ 34کمپنیوں کے شیئرز کی داموں میں نہ اضافہ ہوا اور نہ کمی۔

install suchtv android app on google app store