ہفتے میں 18 گھنٹے سے زائد سی این جی کی فراہمی ممکن نہیں: سوئی نادرن

وفاقی دارلحکومت میں شیڈول کے مطابق آج سی این جی سٹیشنز کھلے رہے۔ تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ روزہ کے ساتھ کئی گھنٹے سی این جی کے حصول کیلئے لائین میں لگے رہنا افسوس ناک ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں شیڈول کے مطابق سی این جی سٹیشنز کھلے رہے تاہم سی این جی سٹیشنز پر سی این جی کے حصول کیلئے صارفین کی لمبی لائینن لگی رہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ایک سال سے زائد عرصہ میں عوام کو لائینوں سے نجات نہیں دے سکی محض وعدے ہی کیے گئے کوئی عملی اقدام نہیں ہوئے۔

وزارت پٹرولیم نے سی این جی مالکان کو تین دن گیس کی فراہمی کی یقین دہانی تو کرائی مگر سوئی نادرن کا موقف ہے کہ ہفتے میں اٹھارہ گھنٹے سے زائد گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سی این جی کی فراہمی کو یقینی بنائے یا متبادل ایندھن کی قیمتون میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔

install suchtv android app on google app store