وفاقی کابینہ کا اجلاس: مائع قدرتی گیس پالیسی منظور، ایران سے بجلی خریدنے کی بھی اجازت

cabinet Meeting cabinet Meeting

 

وفاقی کابینہ نے مائع قدرتی گیس پالیسی کی منظوری دے دی، ساتھ ہی ايران سے 140 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی اجازت بھی مل گئی، وزیراعظم کہتے ہیں بلوچستان کی ترقی کیلئے ایک ارب 60 کروڑ ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔

زیراعظم کی زیرصدرات اجلاس میں وفاقی کابینہ نے مائع قدرتی گیس پالیسی کی منظوری دیدی، پالیسی کے تحت ایل این جی کے ٹرمینل بنائے جائیں گے اور پہلے 2 سال میں 600 ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی درآمد کی جائے گی، کابینہ نے ایران سے 140 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی بھی اجازت دیدی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کابینہ سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے ایک ارب 60 کروڑ ڈالر خرچ کئے جائیں گے، اس رقم سے بلوچستان میں تعلیم و صحت کی سہولتوں کیلئے بنیادی ڈھانچہ تعمیر ہوگا، نوجوانوں کو ہنر بھی سکھائے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ گوادر کو ماڈل سٹی بنائیں گے، گوادر ایئرپورٹ اور بندرگاہ کی جدید خطوط پر توسیع بھی کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے گوادر پورٹ پر جاری ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی، کابینہ نے اطلاعات تک رسائی کا مسودہ قانون بھی منظور کر لیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کا پیسہ ہمارے پاس امانت ہے، عوام کی ایک ایک پائی منصفانہ طریقے سے خرچ ہو گی، دفاعی اور صنعتی شعبہ اہمیت کا حامل ہے۔ ان شعبوں کے حوالے سے کابینہ کو تفصیلی آگاہ کیا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store