پاکستان اور ایران کا دو طرفہ معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ایران پاکستان اور ایران

پاکستان اور ایران نے مشترکہ اکنامک کمیشن کے ذریعے دو طرفہ  معاشی تعاون یقینی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار ان دنوں امریکا کے دورے پر ہین،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن  میں ایرانی وزیرخزانہ  علی طیب بانیا سے  ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نےمشترکہ اکنامک کمیشن کے آئندہ اجلاس پر بات چیت کی۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ  مشترکہ اکنامک  کمیشن کے ذریعے دو طرفہ  معاشی تعاون کو یقینی بنایا جائیگا ،توانائی اور بالخصوص تیل و گیس کے شعبوں میں ایک دوسرے کی ہر ممکن حد تک مدد کی جائے گی۔اس موقع پر ایرانی وزیر خزانہ نے پاکستان کی جانب سے ایرانی طلبہ کیلئے شروع کئے گئے  وظائف پروگرام پراسحاق ڈار کاشکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store