پاکستانی معیشت نازک صورتحال سے دوچار ہے: عالمی بنک

عالمی بنک عالمی بنک

پاکستانی معیشت نازک صورتحال سے دوچار ہے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 7.9 فیصد ہے‘ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد رہی ہے،عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی کارکردگی بارے رپورٹ جاری کردی

بینک کی طرف سے پاکستان کی معاشی کارکردگی بارے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت تاحال نازک صورتحال سے دوچار ہے اور مہنگائی کی شرح ابھی تک 7.9 فیصد ہے جبکہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ معیشت کے ایک فیصد کے لگ بھگ ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی ترقی کی شرح 5فیصد رہی جسے مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کا مالیاتی خسارہ 5.8 فیصد رہ سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store